Climate Urdu Dictionary موسمیاتی اُردو لغت

Agroforestry

Noun
ایگرو فورَسٹری
کھیتی کے ساتھ درخت اگانے کا نظام
یہ ایسا زرعی طریقہ ہے جس میں ایک ہی زمین پر درخت بھی موجود ہوتے ہیں اور ساتھ ہی فصلیں بھی اُگائی جاتی ہیں، یعنی دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ اس سے مٹی مضبوط ہوتی ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب ہوتی ہے اور کسان کو اضافی فائدہ بھی ملتا ہے، جیسے پھل یا لکڑی۔
مثال: سندھ میں آم کے درختوں کے ساتھ ساتھ انہی کھیتوں میں سبزیاں اگانا اس نظام کی ایک عمدہ مثال ہے۔
مکمل موسمیاتی لغت