Thermal Expansion
Noun
تھَرمَل اِکسپینشَن
حرارتی پھیلاؤ
جب کوئی مادہ گرم ہوتا ہے تو اس کا حجم بڑھ جاتا ہے۔ سمندری پانی کے گرم ہونے سے بھی اس کا حجم بڑھتا ہے اور سطحِ سمندر بلند ہوتی ہے۔
مثال: گزشتہ ایک صدی میں سمندری پانی کے گرم ہونے سے حرارتی پھیلاؤ کے باعث سطحِ سمندر کئی سینٹی میٹر بلند ہو چکی ہے، جو ساحلی شہروں کے لیے خطرہ ہے۔